6 فروری 2013 - 20:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ نے ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور علاقائی مسائل کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی جو ان دنوں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود ہیں، نے گذشتہ روز پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی اور پاکستانی وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اقتصادی اور ثقافتی روابط شام کا بحران اور دیگر علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی۔

.......

/169